نئی دہلی: بھارت کے معروف کامیڈین راجو سری واستو کو ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑ گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کامیڈین کو ورزش کے دوران اچانک دل میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے باعث انہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کامیڈین سے ملاقات کیلئے کچھ پارٹی رہنما دہلی کے اسپتال پہنچے ہیں جبکہ راجو کی طبعیت میں بہتری آرہی ہے۔
راجو نے مقامی لافٹر شو سے شہرت حاصل کی جس کے بعد وہ سیاست میں بھی سرگرم ہوگئے اور اس وقت بی جے پی کے اہم رہنماؤں میں ان کا شمار ہوتا ہے۔
قبل ازیں گزشتہ برس بھارتی اداکار پنیت راج کمار بھی ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔