بالی ووڈ کی معروف ڈانسر و اداکارہ راکھی ساونت کہا ہے کہ میں مفتی قوی کے ساتھ شادی کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہوں۔
راکھی ساونت آج کل خبروں میں ہیں کیونکہ وہ نئی پاکستانی بہو بننا چاہتی ہیں، بھارتی رئیلٹی اسٹار کی پاکستان میں شادی کی خواہش کے بیان کے بعد پاکستان کے اداکار دودی خان اور مفتی قوی نے انہیں شادی کی پیشکس کی۔
تاہم راکھی نے اب تک یہ نہیں بتایا کہ وہ آخر کس سے شادی کریں گی، مفتی قوی کئی چینلز کے ذریعے راکھی کو پرپوز کر رہے ہیں اور وہ جلد از جلد ان سے شادی کرنے کے لیے تیار ہیں۔
View this post on Instagram
اسی سے متعلق راکھی نے ایک پاکستان کی نجی نیوز چینل سے بات کی، راکھی ساونت نے نجی چینل سے بات کرتے ہوئے اب کہا ہے کہ ’میں مفتی قوی کے ساتھ شادی کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہوں‘۔
بھارتی اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’مجھے نہیں معلوم کہ مفتی قوی کی 100 بیویاں ہیں یا 900 لیکن میں اکیلی ہی ایک لاکھ عورتوں کے برابر ہوں، مفتی قوی مجھے سنبھال نہیں پائیں گے‘۔
راکھی نے کہا کہ ’میں ابھی تک سچی محبت کی تلاش میں ہوں، مجھے بھارت سے سچا پیار نہیں ملا، میرے پیچھے بہت لڑکے پڑے ہیں لیکن سب مجھے سیڑھی بنانا چاہتے ہیں‘۔