نامور بھارتی ڈانسر و ماڈل راکھی ساونت نے پاکستانی اداکار و ماڈل دودی خان اور مفتی عبدالقری سے شادی کی پیشکش کے بعد اب پاکستانی بہو بننے کیلیے نئی خواہش کا اظہار کر دیا۔
مزاحیہ پروگرام کی میزبان سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے راکھی ساونت نے اپنے ماضی کے تعلقات پر کھل کر بات کی اور دودی خان سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ابتدا میں شادی کرنے پر راضی تھے لیکن بعد میں مُکر گئے۔
راکھی ساونت نے کہا کہ میں ایک انسان ہوں چاکلیٹ کا ٹکڑا نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان سے رابطہ کیا ہے کہ ہانیہ عامر کیساتھ فلم بنائیں، راکھی ساونت
انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے مرحوم والد کی خواہش تھی کہ وہ کسی پولیس افسر سے شادی کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی پولیس افسران بہت خوبصورت لگتے ہیں، کوئی ہے جو میرا ہاتھ پکڑنے کو تیار ہو؟
گزشتہ روز نجی نیوز چینل سے گفتگو میں راکھی ساونت نے واضح کیا تھا کہ میں مفتی عبدالقوی کے ساتھ شادی کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہوں۔
بھارتی ڈانسر و ماڈل کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ مفتی عبدالقوی کی 100 بیویاں ہیں یا 900 لیکن میں اکیلی ہی ایک لاکھ عورتوں کے برابر ہوں، وہ مجھے نہیں سنبھال پائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ابھی تک سچی محبت کی تلاش میں ہوں، مجھے بھارت سے سچا پیار نہیں ملا، میرے پیچھے بہت لڑکے پڑے ہیں۔