بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت نے پاکستانی نوجوان سے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
بالی ووڈ کی اداکارہ و ڈانسرراکھی ساونت نے حال ہی میں ایک پاکستان یوٹیوبر کو انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے پاکستانیوں سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔
راکھی نے کہا کہ پاکستان میں میرے بہت سارے مداح ہیں اور وہ مجھے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ڈیجیٹل تحائف بھی بھیجتے ہیں، اسی وجہ سے میں کہتی ہوں کہ میں نے پاکستان کا نمک کھایا ہے۔
راکھی ساونت کے اوپن چیلنج پر ہانیہ عامر کا اپنے انداز میں ردعمل
راکھی ساونت نے اپنی دوسری شادی سے متعلق کہا کہ، میں اپنی دوسری شادی کسی پاکستانی سے کروں گی، میں نے ایک بار بھارت میں شادی کی اور اب پاکستانی سے شادی کرنا چاہتی ہوں۔
راکھی ساونت نے دورانِ گفتگو دبئی میں کسی پاکستانی لڑکے سے شادی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی شادی ہو تو چاہتی ہوں کہ وسیم اکرم بھی اس میں شرکت کریں۔