اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

راکھی ساونت کے شوہر نے اداکارہ کی گرفتاری کی حقیقت بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل خان درانی نے اہلیہ کی گرفتاری کی حقیقت بیان کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عادل خان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ راکھی ساونت کو امبولی پولیس نے گرفتار نہیں کیا تھا بلکہ وہ خود پولیس اسٹیشن گئی تھیں۔

خیال رہے کہ اداکارہ شرلین چوپڑا نے راکھی ساونت کے خلاف قابلِ اعتراض زبان استعمال کرنے پر کیس کر رکھا ہے اور دو روز قبل انہوں نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ پولیس نے راکھی ساونت کو گرفتار کرلیا ہے۔

عادل خان نے شرلین چوپڑا کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کافی دنوں سے راکھی کو تفتیش کے لیے طلب کر رہی تھی لیکن کام کی وجہ سے وہ جا نہ سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ راکھی ساونت خود پولیس اسٹیشن گئیں اور اپنا بیان ریکارڈ کروایا، پولیس نے ان کا موبائل فون لے لیا ہے جو تفتیش کے بعد واپس کر دیا جائے گا، گرفتاری کی افواہیں غلط تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں