بھارتی ماڈل و اداکارہ راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل خان درانی نے متنازع رئیلٹی شو بگ باس 12 کی امیدوار سومی خان سے دوسری شادی کرلی۔
بھارتی میڈیا پر گزشتہ دنوں یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ عادل خان نے سومی خان سے شادی کرلی ہے تاہم اب عادل نے انسٹاگرام پر سومی کے ساتھ شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس کی تصدیق کردی ہے۔
عادل نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بے حد خوشی ہے ہم نے ایک سادہ اور خوبصورت سی تقریب میں نکاح کرلیا ہے جس پر اللہ کے شکر گزار ہیں۔‘
انہوں نے لکھا کہ ہم اہلخانہ اور دوستوں کی محبت و تعاون پر ان کی قدر کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ عادل خان نے انسٹاگرام پوسٹ میں سومی خان سے شادی کی تاریخ 3 مارچ 2024 درج کی ہے۔
شادی کے بعد عادل خان نے انکشاف کیا کہ یہ میری پہلی اور واحد شادی ہے، اس وقت ہم بنگلورو میں ہیں، جلد ممبئی آکر اس کا باضابطہ اعلان کروں گا اور مزید مزید تفصیلات بھی دوں گا۔
واضح رہے کہ عادل درانی اور راکھی ساونت نے 2022 میں نکاح کیا تھا جس کا انکشاف راکھی نے 2023 میں کیا مگر ان کی شادی آغاز سے ہی تنازعات کا شکار رہی، بعد ازاں راکھی نے فروری 2023 میں عادل سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔