بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی فلم ریس 4 میں اداکارہ راکول پریت سنگھ جلوہ گر ہوں گی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایکشن تھرلر فلم ریس 4 میں سیف علی خان مرکزی کردار میں موجود ہیں اور خبریں ہیں کہ فلم میں راکول پریت سنگھ بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔
ریس 4 رمیش تورانی کی پروڈکشن ہوگی جبکہ ابھی تک ہدایت کار کے نام کا اعلان نہییں کیا گیا ہے۔
فلم کے مصنف شیراز احمد نے تصدیق کی تھی کہ ریس 4 فرنچائز میں دو ہیرو سیف علی خان اور سدھارتھ ملہوترا آمنے سامنے ہوں گے۔
سیریز کی پہلی فلم ریس 2008 اور ریس 2 کو 2013 میں ریلیز کیا گیا تھا جس میں فلم ساز جوڑی عباس مستان نے ہدایت کاری کے فرائض نبھائے تھے، فلم میں سیف علی خان، اکشے کھنہ اور جان ابراہم موجود تھے۔
ریس 3 میں کوریو گرافر ریمو ڈی سوزا ہدایت کار تھے جبکہ فلم میں سلمان خان اور بوبی دیول موجود تھے۔
گزشتہ دنوں رمیش تورانی نے انکشاف کیا تھا کہ وہ 1998 کی ایکشن تھرلر فلم ’سولجر‘ کا سیکوئل بھی بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں جس میں بوبی دیول اور پریتی زنٹا نے اداکاری کی تھی۔