سوات: جاوید لطیف جھگڑا کے خلاف اور مراد سعید کی حمایت میں تحریک انصاف کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے اور لیگی رہنما کی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ایم پی اے فضل حکیم کی قیادت میں سوات کے کارکنان نے احتجاجی ریلی نکالی ، ریلی کے شرکا نے گو نواز گو کے نعرے لگائے اور مسلم لیگ کی قیادت سے جاوید لطیف کی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
یاد رہے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف نے مراد سعید سے جھگڑے کے بعد گھر کی خواتین سے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے، جس پر اسپیکر اسمبلی نے تحقیقاتی کمیٹی بھی قائم کی تھی۔
کمیٹی کی جانب سے آنے والی رپورٹ میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ’’جاوید لطیف کی جانب سے نازیبا الفاظ کے استعمال کے بعد مراد سعید کو غصہ آیا اور نوبت ہاتھا پائی تک پہنچی‘‘۔
جاوید لطیف نے کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات پر تمام سیاسی جماعتوں نے لیگی رکن قومی اسمبلی کے رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کی جبکہ سوشل میڈیا پر بھی جاوید لطیف کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔