منگل, فروری 4, 2025
اشتہار

سعودی عرب میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ ایوان شاہی کے مشیر کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں فلکی حساب سے پہلا روزہ کس دن ہوگا، اس حوالے سے سعودی ایوان شاہی کے مشیر کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی ایوان شاہی کے مشیر اور سعودی علمابورڈ کے رکن شیخ عبد اللہ بن سلیمان المنیع کا کہنا ہے کہ فلکی حساب سے یکم مارچ بروز ہفتے کو سعودی عرب میں پہلا روزہ ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق سعودی ایوان شاہی کے مشیر اور سعودی علمابورڈ کے رکن شیخ عبد اللہ بن سلیمان المنیع نے بتایا کہ فلکی حساب سے پتہ چلا ہے کہ اس بار ماہ رمضان 29 دن کا ہوگا اور 29 مارچ کو آخری روزہ ہوگا۔

سعودی عرب میں اس حساب سے عیدالفطر 30 مارچ کو ہونے کا قوی امکان ہے۔

سعودی ایوان شاہی کے مشیر اور سعودی علمابورڈ کے رکن نے واضح کیا کہ یہ رپورٹ فلکی حساب سے تیار کی گئی ہے، یکم رمضان کا باقاعدہ اعلان سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے کیا جائے گا۔

شیخ عبد اللہ بن سلیمان کے مطابق جمعہ 29 رجب کو رات 3 بج کر 44 منٹ پر ماہ رمضان کے چاندکی پیدائش ہوگی اور رمضان کا چاند سورج غروب ہونے کے بعدکم و بیش 32 منٹ تک افق پرموجود رہے گا، جس کے سبب اسے آسانی سے دیکھا جاسکے گا۔

سعودی عرب کی نئی ایئرلائن کا پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن شروع

رپورٹس کے مطابق مملکت میں 2031 تک رمضان المبارک موسم سرما میں ہوگا اورپھر 8 سال تک یعنی 2039 تک موسم خزاں میں رمضان المبارک کی آمد ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں