اشتہار

سعودی عرب میں رمضان المبارک کے چاند سے متعلق اعلان ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ہے جس کے مطابق پہلا روزہ بروز جمعرات 23 مارچ کو ہوگا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے روہت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں مجلس شوریٰ کے ارکان سمیت ماہر فلکیات شریک ہوئے۔

سعودی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ریاض کے نواحی علاقے تمیر میں جاری تھا۔

- Advertisement -

رویت ہلال کمیٹی نے بعدازاں اعلان کیا کہ مملکت میں رمضان المبارک 1444 ہجری کے چاند سے متعلق شہادتیں موصول نہیں ہوئی لہٰذا پہلا روزہ بروز جمعرات 23 مارچ کو ہوگا

حرمین شریفین (مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ) میں کل بعد نماز عشاء تراویح ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب میں سپریم کورٹ کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ 21 مار بروز منگل ملک بھر میں رمضان المبارک کا چاند دیکھیں۔

سپریم کورٹ نے اپیل کی تھی کہ جو بھی شخص چاند دیکھے وہ قریبی عدالت یا سرکاری دفتر میں جاکر اپنی شہادت قلم بند کروائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی عرب میں عید الفطر اور عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا جس کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات 17 اپریل سے ہوں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں