اشتہار

رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سعودی عرب کا اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں سپریم کورٹ کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ 21 مار بروز منگل ملک بھر میں رمضان المبارک کا چاند دیکھیں۔

سپریم کورٹ نے اپیل کی ہے کہ جو بھی شخص چاند دیکھے وہ قریبی عدالت یا سرکاری دفتر میں جاکر اپنی شہادت قلم بند کروائے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی عرب میں عید الفطر اور عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا جس کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات 17 اپریل سے ہوں گی۔

سعودی سینٹرل بینک (ساما) نے رمضان، عید الفطر اور عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران بینک، ان کی شاخوں اور ترسیل زر کے مراکز کے اوقات کار جاری کیے تھے۔

ساما کا کہنا تھا کہ رمضان کے دوران صبح 10 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک ہوں گے، بینکوں کی تمام شاخوں کے اوقات کار یہی ہوں گے۔

ترسیل زر کے مراکز صبح ساڑھے 9 سے شام ساڑھے 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔

ساما نے عیدالفطر کی تعطیلات کے حوالے سے بتایا تھا کہ پیر 17 اپریل 2023 یعنی 26 رمضان کی ڈیوٹی کے بعد بینکوں میں تعطیلات کا آغاز ہوگا۔

منگل 25 اپریل یعنی 5 شوال سے سے بینک دوبارہ کھلیں گے۔

عید الاضحیٰ کی تعطیلات جمعرات 22 جون 2023 یعنی 4 ذوالحج کو ڈیوٹی ختم ہونے پر شروع ہوں گی، اس کے بعد اتوار 2 جولائی یعنی 14 ذوالحج سے بینک دوبارہ کھلیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں