پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

سابق کمشنر راولپنڈی کے مبینہ دھاندلی کے الزامات پر اہم پیش رفت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں سابق کمشنر راولپنڈی کے مبینہ دھاندلی کےالزامات پر انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات میں سابق کمشنرراولپنڈی کے مبینہ دھاندلی کے الزامات پر اہم پیش رفت سامنے آئی.

ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، انکوائری رپورٹ پہلے الیکشن کمیشن اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

- Advertisement -

الیکشن کمیشن نے تحقیقات کے لیے ایک رکنی کمیٹی قائم کی تھی، کمیٹی نے ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں انکوائری کی تھی۔

رپورٹ ڈسٹرکٹ اور ریٹرنگ افسران کے بیانات پر مشتمل ہے، کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے کمیٹی میں تحریری بیان جمع کرایا تھا۔

بعد ازاں الیکشن میں دھاندلی کاالزام لگانے والے لیاقت چھٹہ نے معافی مانگی تھی، ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعت کے بہکانے پر غلط بیانی کی، الیکشن دھاندلی زدہ ثابت کرنے کے منصوبے پر کام کرنے کا کہا گیا تھا، ذمہ داری قبول کرتے ہوئے حکام کے آگے سرنڈر کرتا ہوں۔

واضح رہے کمشنر راولپنڈی لیاقت چھٹہ نے تہلکہ خیز انکشاف کیا تھا کہ انتخابی نتائج میں بد ترین دھاندلی ہوئی ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ”میں راولپنڈی ڈویژن میں انتخابی دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں اور اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کرتا ہوں۔“

لیاقات چھٹہ نے کہا تھا کہ ”میں الیکشن ٹھیک نہیں کروا سکا لہٰذا عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں۔ ہم نے جعلی مہریں لگا کر 70، 70 ہزار کی لیڈ کو شکست میں بدلا۔ اس کام میں چیف الیکشن کمشنر بھی ملوث ہیں۔ میں ماتحت افسران سے معذرت چاہتا ہوں کہ انہیں میں نے غلط کام کیلئے کہا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں