اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

سعودی عرب: حج موسم کے دوران غیر ملکیوں کیلئے خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب کی وزارت ہیومن ریسورسز کی جانب سے رواں سال موسم حج کے دوران عارضی ملازمت کے خواہشمند سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو موقع فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے سبق ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق موسم حج کے دوران عارضی ملازمت کے خواہشمند ’اجیر‘ ویب سائٹ پر اپنی سی وی اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔

وزارت کا کہنا تھا کہ ’موسم حج کے دوران خدمات فراہم کرنے والے اداروں کو عارضی ملازمین تلاش کرنے میں آسانی ہوگی نیز ملازمین کو بھی یہی سہولت حاصل ہوگی کہ وہ تمام اداروں میں اپنی خدمات پیش کر سکیں گے‘۔

- Advertisement -

وزارت کے مطابق ’اجیر ویب سائٹ پر حج کے متعلق خدمات کے لیے الگ لنک مختص کئے گئے ہیں، جہاں عارضی ملازمت کے خواہشمندوں کو اجازت نامے جاری کئے جائیں گے‘۔

وزارت کی جانب سے اس بات کی وضاحت کی گئی کہ ’مشاعر مقدسہ میں خدمات فراہم کرنے والے افراد کے لیے خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری ہے‘۔

’اجیر ویب سائٹ کے ذریعہ موسم حج کے دوران خدمات انجام دینے کے لیے اداروں کو بیرون ملک سے ملازمین لانے کی ضرورت نہیں ہوگی‘۔

واضح رہے کہ اجیر ویب سائٹ ملازمت کے لیے لچکدار اور آسانی پر مبنی سہولت ہے جس سے اداروں سمیت ملازمین بھی فیضیاب ہوسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں