جمعہ, فروری 28, 2025
اشتہار

کِن ممالک نے رمضان المبارک کے چاند کا اعلان کر دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں رمضان المبارک کے چاند سے متعلق آج اعلانات ہو رہے ہیں۔

 سعودی عرب

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے اور مملکت میں پہلا روزہ یکم مارچ ہفتہ کو ہو گا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے مملکت میں ماہِ صیام کا چاند نظر آنے کی تصدیق کر دی جس کے بعد روزے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

مسجدالحرام اور مسجدنبوی ﷺم یں تراویح کا آغاز آج سے ہو گا جس کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

متحدہ عرب امارات

یواے ای میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے اور ملک بھر میں نمازتراویح کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔

قطر

خلیجی ریاست قطر میں پہلا روزہ یکم مارچ ہفتہ کو ہو گا۔

ملائیشیا

عرب میڈیا کے مطابق ملائیشیا میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا لہذا کوالالمپور میں اتوار 2 مارچ کو پہلاروزہ ہوگا۔

برونائی

برونائی میں رمضان کا چاند  نظر نہیں آیا۔ پہلاروزہ اتوار 2 مارچ کو ہو گا۔

نیوزی لینڈ
وزارت خارجہ اور تجارت کے مطابق نیوزی لینڈ میں اسلامی برادری نے نیا ہلال کا چاند دیکھا ہے اس لیے مسلمان یکم مارچ 2025 سے روزے کا آغاز کریں گے۔

آسٹریلیا

مفتی اعظم آسٹریلیا نے ہفتہ یکم مارچ کو پہلے روزے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا ابوالخبیر آزاد نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا لہذا پہلا روزہ 2 مارچ بروز اتوار کو ہو گا۔

جمعہ کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں منعقد ہوا جب کہ کراچی، لاہور اور کوئٹہ سمیت ملک کے دیگر شہروں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے جس میں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

کراچی
ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔ دفتر محکمہ موسمیات میں منعقدہ زونل کمیٹی کے اجلاس کے بعد رکن زونل کمیٹی نذیر احمد نعیمی نے اعلان کیا کہ کراچی میں اب تک چاندنظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

لاہور
زونل رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ لاہور میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالعزیز نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ لاہور میں چاند نظر نہیں آیا تاہم حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں موسم ابر آلود ہونے کی وجہ سے چاند نظر آنے کے امکانات کم تھے۔ اجلاس میں علمائےکرام، مذہبی امور کے ممبر اور ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبد العزیز اپنی ٹیم کےساتھ شریک تھے۔

کوئٹہ
زونل رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ کوئٹہ میں رمضان کا چاندنظر نہیں آیا اور بلوچستان سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں چاند نظر آنے کا وقت 7 بجکر 7 منٹ تک تھا جب کہ ساحلی علاقوں میں چاند نظر آنے کا وقت 7 بجکر 25 منٹ تک تھا۔

فلپائن
فلپائن نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ اتوار 2 مارچ کو رمضان المبارک کا پہلا دن ہوگا. قومی کمیشن برائے مسلم فلپائن نے کہا کہ ہلال کا چاند نظر نہیں آیا، اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہ رمضان المبارک کے روزے 2 مارچ 2025 سے شروع ہوں گے۔

لکھنو- بھارت
مرکزی چاند کمیٹی نے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2 مارچ بروز اتوار کو پہلا روزہ ہو گا.

عمان

سلطنت عمان میں رمضان کا چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا گیا۔

سری لنکا

ایشیائی ملک سری لنکا میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔

رمضان کی دوپہر اور شامیں

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں