تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

رمضان المبارک 1443 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبد الخبیر آزاد کی صدارت میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج چارسدہ روڈ پشاور پر قائم محکمہ اوقات کے دفتر میں ہوگا۔

زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کراچی، کوئٹہ، اسلام آباد میں ہوں گے، جس میں وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

پنجاب کی زونل کمیٹی کا اجلاس ایوان اوقاف لاہورمیں گا، چاند کی رویت کے لیے محکمہ موسمیات اور سپارکوکی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔

چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے اپیل کی ہے کہ عوام الناس اور ادارے چاند کی رویت کی اطلاع مقامی انتظامیہ،زونل کمیٹی کودیں۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند کل نظر آنے کے امکانات ہیں، کل چاند نظر آنے کی صورت میں پہلا روزہ اتوار 3 اپریل کو ہوگا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں کل غروب آفتاب 6 بجکر 49 منٹ پر ہوگا اور غروب آفتاب کے بعد چاند 7 بجکر 57 منٹ تک افق پرموجود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کل غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 31گھنٹے 48 منٹ ہو گی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت بیشتر خلیجی و مغربی ممالک میں آج پہلا روزہ ہے۔ جبکہ عمان، ملیشیا، انڈونیشیا، پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش و دیگر کچھ ممالک میں کل پہلا روزہ ہونے کا امکان ہے۔

Comments

- Advertisement -