جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

سعودی عرب اور یو اے ای میں رمضان المبارک کا چاندنظر آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض:سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا چاندنظر آگیا، پہلا روزہ کل بروز جمعہ ہوگا۔

سعودی سپریم کورٹ نے مملکت بھر سے شہادتیں موصول ہونے کے بعد رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا۔

اعلان کے مطابق رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے اور مملکت میں پہلا روزہ 24 اپریل بروز جمعہ کو ہوگا۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امارات میں پہلا روزہ کل بروز جمعہ کو ہوگا.

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں