اسلام آباد : یوٹیلیٹی اسٹورز پررمضان ریلیف پیکج کا آغاز 17 اپریل سے ہوگا، جس کے تحت 19 اشیاپر سبسڈی دی جائے گی جبکہ سیل کا ہدف 30 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عوامی ریلیف کے لئے یوٹیلیٹی اسٹورزپرڈھائی ارب کارمضان ریلیف پیکج17اپریل سےشروع ہوگا ، رمضان ریلیف پیکج کے تحت 19 اشیا پر سبسڈی دی جائے گی، پیکج کے تحت 4 روپے سے 50 روپے تک فی کلو سبسڈی ہوگی۔
ریلیف پیکج کے تحت آٹے پر 4 روپے،چینی پر 15 روپے فی کلو ، تیل اور گھی پر 30 روپے فی کلو، دال چنا 10روپے، دال مونگ پر 15روپے فی کلو سبسڈی ہوگی۔
دال مسور 10 روپے،سفید چنے پر 15 روپے، بیسن 20 روپے،کھجور پر 20 روپے ، باسمتی اور سیلا چاول پر 15روپے ، ٹوٹا چاول پر 10 روپے، مشروبات کے1500ملی میٹربوتل پر25روپے،800ملی میٹر پر 20روپے سبسڈی دی جائے گی۔
رمضان ریلیف پیکج میں چائے پر 50روپے فی کلو، دودھ پر 20روپے، مصالحہ جات پر10 فیصد سبسڈی دی جائے گی جبکہ ریلیف پیکج کے تحت سیل کا ہدف 30 ارب روپے مقر رکردیا گیا ہے۔
یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے یوٹیلٹی اسٹورز کیلئے سبسڈی کو ڈیڑھ ارب سے بڑھا کر ڈھائی ارب کرنے اور ریلیف پیکیج کو عید الفطر تک لے جانے کا فیصلہ کیا تھا۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر یوٹیلٹی اسٹورز کے ریلیف پیکج کو 7ارب تک لےجایاجاسکتاہے ، ماہ رمضان سے پہلے یوٹیلٹی اسٹورز سبسڈائز 19آئٹمز کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی ، ضروری اشیا کی دستیابی کیلئےٹاسک فورس بنائی جارہی ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ 1200 ارب ریلیف پیکج میں بھی یوٹیلٹی اسٹورزکیلئے 50ارب رکھےگئےہیں، وزیراعظم کےریلیف پیکج سےبھی10ارب روپےیوٹیلٹی اسٹورزکوجاری ہوچکے ہیں۔