جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

رمضان ریلیف پیکیج، خوش خبری کی امید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا جس میں عوام کے لیے رمضان ریلیف پیکیج سمیت 20 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ وزیرخزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، اس اہم بیٹھک میں20نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، 2ہفتے بعد ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق رمضان ریلیف پیکیج، یوریا اور کپاس کی درآمد ایجنڈے میں شامل ہے۔

اسی طرح پیٹرولیم مصنوعات پر اوایم سی اور ڈیلرز مارجن پر نظر ثانی کو بھی اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ بنایا گیا ہے۔ بجلی پیداواری کمپنیوں کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز پر فیصلہ متوقع ہے۔

ذرایع نے یہ بھی کہا ہے کہ اجلاس میں مختلف وزراتوں کے لیے ٹیکنیکل گرانٹس کی منظوری بھی متوقع ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں