تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

رمضان المبارک: سعودی فرمانروا کا امت مسلمہ کے نام خصوصی پیغام

ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ماہ صیام کے موقع پر عالم اسلام کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے آپس میں اختلافات کے خاتمے کی تلقین کی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی قائم مقام وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر ماجد القصبی نے فرمانروا کا پیغام ریڈیو اور ٹی وی چینلز سے پڑھ کر سنایا۔ شاہ سلمان نے کہا ہے کہ آئیں آپسی اختلافات اور تفرقہ و انتشار کو پس پشت ڈالیں اور عقل کی زبان اختیار کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب زبردست جدوجہد کرکے کورونا وبا سے نمٹنے میں کامیاب رہا، ہماری خواہش ہے کہ تمام شہری کورونا ایس او پیز کی پابندی کریں اور کورونا ویکسین جلد از جلد لگوائیں۔

سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں روزہ کتنے گھنٹے کا ہوگا؟

خادم حرمین شریفین نے عمرہ اور زائرین سے متعلق اٹھائے جانے والے اقدامات کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی ماہ مبارک کو تمام مسلمانوں اور دنیا بھر کے انسانوں کے لیے خیر و برکت کا باعث بنائے۔

شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث دنیا مشکل میں ہے، وبا سے بچاؤ کے لیے ویکسین بنانے میں سائنس دانوں کو کامیابی عطا کرنے پر اللہ کے شکر گزار ہیں۔ سرحد پر حفاظت کرنے والے فوجیوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -