تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

رمضان المبارک، بینکوں‌ کے اوقاتِ‌ کار جاری

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رمضان المبارک کے لیے بینکوں کے اوقاتِ کار جاری کردیے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پاکستان کے تمام نجی بینکوں کو نوٹی فکیشن بھیجا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ ماہ رمضان المبارک کے دوران بینکس معمول کے مطابق عوامی خدمات انجام دیں گے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے نجی بینکوں کو مقررہ کردہ اوقات کے مطابق تمام بینکوں، مالیاتی اداروں اور مائیکروفنانس بینکس میں پیر تا جمعرات  عوامی لین دین صبح 10 بجے  دوپہر دیڑھ جبکہ جمعے کو صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہوگی۔

مزید پڑھیں: سندھ میں ماہ رمضان کیلیے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا شیڈول جاری

اسٹیٹ بینک کے مطابق رمضان میں بینکوں کے دفتری اوقات کار پیرسے جمعرات 10سے 4  بجے  ہوں گے، جس کے دوران دوپہر دو بجے سے سوا دو (پندرہ منٹ) نماز کا وقفہ بھی ہوگا۔

جمعے کے روز بینکوں کے دفتری اوقات کار صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہی ہوں گے۔  اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب جاری کردہ اوقاتِ کار کا اطلاق پاکستان کے تمام بینکس پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک کیلئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق رمضان المبارک اور عید کی تعطیلات کے بعد تمام بینکس اور مالیاتی ادارے عوام کو پرانے اوقات یعنی صبح 9 سے شام پانچ بجے تک  خدمات فراہم کریں گے۔

بینکس میں عوامی لین دین کے اوقات

پیر تا جمعرات : صبح 10 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک

جمعہ : صبح 10 بجے سے دوپہر 01:00 بجے تک

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں