اشتہار

والد ٹرک چلایا کرتے تھے لیکن مجھے کالج تک پڑھایا، ریمبو

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے معروف اداکا افضل خان عرف جان ریمبو نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد ٹرک چلایا کرتے تھے۔

گیسٹ ہاؤس ڈرامے سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے افضل خان کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ میرے والد کم عمری میں یتیم ہوگئے تھے جس کے باعث پڑھ لکھ نہ سکے اور کام کرنا شروع کردیا۔ وہ ٹرک چلاتے تھے لیکن انھوں نے مجھے پڑھایا اور کالج تک پہنچا دیا۔

ریمبو کا کہنا تھا کہ ان کے والدین کی کزن میرج ہوئی تھی اور اس وقت ان کی والدہ اتنی چھوٹی تھیں کہ انھیں مجھے صحیح طرح سے پالنا بھی نہیں آتا تھا۔

- Advertisement -

اس دوران ریمبو اپنے بچپن اور ماں کو یاد کر کے آبدیدہ ہوگئے۔ انھوں نے بتایا کہ ان کے خاندان میں کزن میرج کا رواج ہے اور آج بھی یہی روایت قائم ہے۔

اداکار ساجد حسن کو انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے اپنی نجی زندگی کے حوالے سے کھل کر بات کی۔ افضال خان نے انکشاف کیا کہ انھیں صحیح معنوں میں ان کی خالاؤں نے پالا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ میری نانی نے ہمارے گھر میری چھوٹی خالہ کو بھیجا جو میرا خیال رکھتی تھیں اور پھر ان کی شادی ہوگئی تو ایک اور خالہ میرا خیال رکھنے آگئیں اس طرح خالاؤں نے مجھے پالا۔

ریمبو کا کہنا تھا کہ انھوں نے ماں کو کبھی غصے میں نہیں دیکھا وہ بس ہنستی رہتی تھیں۔ ان کے کچھ کزنز جو کراچی میں ہیں وہ کہتے ہیں کہ ان کا آبائی گھر اب ٹوٹ چکا ہے۔ انھیں وہ گھر بہت یاد آتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں