جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

ناراض بیوی خود غلطی تسلیم کرکے چائے پیش کرے گی، ریمبو کا مردوں کو مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ جان ریمبو نے مردوں کو اہم مشورہ دیا جو موضوع بحث بن گیا ہے۔

اداکار ریمبو نے حال ہی میں سعود کے ساتھ نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں میزبان نے کامیاب ازدواجی زندگی سے متعلق سوالات کیے۔

جان ریمبو نے کہا کہ اگر مرد بیوی کو عزت دیں تو لوگ سمجھتے ہیں کہ ڈرتے ہیں لیکن درحقیقت کوئی ڈرتا نہیں بس عزت اور پیار دیا جاتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ شادی شدہ مردوں کو مشورہ ہے کہ جب بیگم بولے تو آپ خاموش ہوجائیں کیونکہ پانچ منٹ وہ خود غلطی تسلیم کرکے آپ کے لیے چائے بھی لائے گی لیکن اگر آپ جواب دیں گے تو وہ بات بڑھ جائے گی اور وہ فون کرکے والدہ کو بھی بلا سکتی ہے۔

اداکار نے کہا کہ جو مرد بیوی یا کسی خاتون کو عزت نہ دے وہ مرد نہیں ہوتا، ہمیں یہ تسلیم کرنا چاہیے کہ جس طرح سے مرد کو غصہ آتا ہے اسی طرح عورت بھی غصے میں آکر اونچا بول سکتی ہے لیکن ہماری کامیاب ازدواجی زندگی کا کمال یہی ہے کہ اگر صاحبہ کو غصہ آتا ہے تو میں خاموش ہوجاتا ہوں اگر مجھے غصہ آجائے تو وہ کچھ نہیں کہتی، اگر دونوں ہی جواب دینے لگیں تو بات بڑھ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ اداکار  ریمبو اور  اداکارہ صاحبہ کا شمار پاکستانی شوبز کے کامیاب ازدواجی جوڑوں میں کیا جاتا ہے، جوڑے نے1997 میں شادی کی تھی  ان کے دو بیٹے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں