جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

ریمبو اور صاحبہ کی دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی ریمبو اور صاحبہ کی پیٹرول کی بڑھتی قیمت پر دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ‏ہوگئی۔

اداکار ریمبو اور ان کی اہلیہ اداکارہ صاحبہ نے پیٹرول کی بڑھتی قیمت پر دلچسپ ویڈیو بنائی جو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ ‏فارم پر وائرل ہورہی ہے اور مداحوں کی جانب سے ویڈیو کو پسند کیا جارہا ہے۔

ویڈیو میں صاحبہ ریمبو سے کہتی ہیں کہ "جلدی کریں مجھے دیر ہورہی ہے آپ نے پیٹرول بھروا لیا ہے۔”‏

ریمبو کہتے ہیں کہ "ہاں ہاں ٹنکی فُل کروائی ہے ٹنکی آجاو۔”‏

صاحبہ ریمبو کے ساتھ جانے لگتی ہیں اور گاڑی کا دروازہ کھول ہی رہی ہوتی ہیں کہ ریمبو کہتے ہیں کہ ادھر آو ادھر۔

وہ جیسے ہی آگے جاتی ہیں تو موٹر سائیکل کھڑی ہوتی ہے پھر ریمبو کہتے ہیں کہ "آج کل ٹنکی صرف اسی کی فل ‏ہوسکتی ہے۔” پھر دونوں بیٹھ کر چلے جاتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

واضح رہے کہ اس سے قبل شان شاہد، صبور علی، منیب بٹ، فہد شیخ ودیگر اداکار بھی حکومت کو پیٹرول کی قیمت بڑھانے پر تنقید ‏کا نشانہ بناچکے ہیں۔

’رشتہ آیا ہے، لڑکے کا پیٹرول پمپ ہے‘

یاد رہے کہ چند روز قبل وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ‏ہوئے بتایا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 24.03 روپے اضافہ کیا جارہا ہے جب کہ ڈیزل پر 59.16 روپے، لائٹ ڈیزل آئل ‏پر 39.16 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 39.49 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جارہا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام کی جانب سے حکومت پر سخت تنقید کی جارہی ہے اور سوشل میڈیا ‏صارفین بھی میمز بنا کر حکومت پر طنز کررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں