گو کورونا گو ریلی نکالنے والے بھارتی وزیر مملکت پر کورونا نے وار کر دیا۔
بھارت میں 6 اپریل کو وزیر اعظم نریند مودی کی اپیل پر کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اظہار یکجہتی کے طور پر 9 بجے 9 منٹ تک موم بتیاں روشن کی گئیں۔
اس موقع پر ملک بھر میں لوگوں نے اپنے گھروں میں، گھروں کے باہر اور کھڑکیوں اور بالکونیوں میں شمعیں روشن کیں۔
https://www.youtube.com/watch?v=4dPd708Sk98
ایسے میں حکومتی پارٹی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ ایک قدم آگے بڑھ گئے، وہ اپنے سپورٹرز کے ساتھ مشعلیں اٹھائے باہر نکل آئے اور اس دوران کرونا وائرس کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے گلیوں میں گشت کیا۔
راجہ سنگھ اور ان کے حمایتی گو بیک چائنیز وائرس (واپس جاؤ چینی وائرس) کے نعرے لگاتے رہے۔
اس کے علاوہ وزیر مملکت رام داس اٹھالوے نے میڈیا کے سامنے آ کر گو کورونا گو کے نعرے لگائے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
گو کورونا گو کہہ کر وبا کو بھگانے والے مرکزی وزیر مملکت برائے سماجی انصاف رام داس اٹھاولے خود کورونا کا شکار ہو گئے۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہوں نے خود کو نجی اسپتال میں آئیسولیٹ کر دیا ہے۔
رام داس اٹھاولے نے لوگوں سے دعائے صحت کی اپیل کرتے ہوئے کورونا سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر بھی اختیار کرنے پر زور دیا ہے۔