اتوار, اکتوبر 27, 2024
اشتہار

رمیز راجا کا سیریز جیتنے کے باوجود شان مسعود پر گہرا طنز

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان نے ساڑھے تین سال بعد انگلینڈ کو شکست دے کر اپنی سر زمین پر ٹیسٹ سیریز جیت لی لیکن رمیز راجا اس کے باوجود کپتان شان مسعود پر گہرا طنز کر بیٹھے۔

پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں پاکستانی اسپنرز انگلش بلے بازوں پر حاوی رہے اور ڈھائی دن میں ہی میچ جیت کر سیریز بھی دو ایک سے اپنے نام کر لی۔

یہ نہ صرف شان مسعود کی قیادت میں پہلی ٹیسٹ سیریز فتح تھی بلکہ پاکستانی ٹیم نے اپنی سر زمین پر ساڑھے تین سال بعد سیریز اپنے نام کی۔

- Advertisement -

اس کارکردگی کے باوجود سابق چیئرمین پی سی بی اور موجودہ کمنٹیٹر رمیز راجا ریڈ بال فاتح کپتان شان مسعود پر طنز کرنے سے باز نہ آئے اور طنزیہ انداز میں سوال کیا کہ مسلسل 6 ٹیسٹ میچز ہارنے کے منفی ریکارڈ کے بعد یہ آپ نے اتنی غیر معمولی کارکردگی کیسے دکھائی؟

ساتھ ہی رمیز راجا یہ کہنا بھی نہ بھولے کہ پاکستان کو اب فاسٹ بالنگ کنڈیشن میں کھیلنا ہے، کیا یہ وقتی جیت ہے؟

تاہم شان مسعود نے اطمینان سے جواب دیتے ہوئے کہا، رمیز بھائی، ہمیں اس جیت کی ضرورت تھی اور میں واقعی خوش ہوں کہ پاکستان جیت گیا۔

اگر جیتنے پر بھی تنقید ہو تو… کپتان شان مسعود نے کیا کہا؟

کرکٹ شائقین نے رمیز راجا کے اس طنزیہ انداز پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں