تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

‏’بھارت کے خلاف جیت کر قوم کو خوشی دینا چاہتے ہیں‘‏

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ میں شائقین دعا ‏کریں، بھارت کے خلاف جیت کر قوم کو خوشی دینا چاہتے ہیں۔

ایک بیان میں رمیز راجا نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کا پہلا تجربہ تھا اجلاس میں سری ‏لنکا کو آئندہ سال ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ملا ہے 2023 میں پاکستان ون ڈےٹورنامنٹ کی میزبانی کرےگا۔

رمیزراجا نے کہا کہ اےسی سی متحد ہو کر آواز بلند کرنےکےلئے بنی تھی بھارتی کرکٹ بورڈکےسربراہ ساروگنگولی ‏سےملاقات اچھی رہی ہم دونوں پاک بھارت کرکٹ کی بحالی کیلئےممکن کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شائقین پاک بھارت میچ کیلئےدعا کریں بھارت کےخلاف میچ جیت کر ‏قوم کو خوشی دینا چاہتےہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجا کی بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی سے ‏دبئی میں ملاقات ہوئی تھی۔ یہ ملاقات ایشین کرکٹ کونسل کے ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ کے موقع پر ہوئی۔

سابق کرکٹرز کےدرمیان غیر رسمی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں باہمی کرکٹ کی بحالی پر تبادلہ ‏‏خیال کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -