پاکستان کی فائنل میں شکست کے بعد رمیز راجا بھارتی صحافی پر برس پڑے۔
میچ کے اختتام پر جب ان سے سوال کیا گیا کہ پاکستانی عوام شکست پر بہت ناخوش ہیں؟ کیا پیغام دیں گے، چیئرمین پی سی بی بولے پاکستانی عوام تو مایوس نہیں آپ بھارت سے ہیں اور آپ بہت خوش لگ رہے ہیں۔۔
فائنل کے بعد چیئرمین پی سی بی رمیزراجا بھارتی صحافی پر برہم ہو گئے۔ رمیز راجا جواب دینے کے بعد غصے میں وہاں سے چلے گئے۔
ایشیا کپ فائنل : شعیب ملک کے ٹوئٹ پر ثقلین مشتاق بھی بول پڑے
دوسری جانب گزشتہ روز دبئی میں پریس کانفرنس کے دوران شعیب ملک کے ٹوئٹ کے حوالے سے کیے گئے سوال پر ثقلین مشتاق نے ہنستے ہوئے کہا کہ اس پر میں کیا ردعمل دوں؟ آپ کی یاری دوستی ہر کسی کے ساتھ ہونی چاہیے یا دشمنی ہونی چاہیے؟
انہوں نے مزید کہا کہ میرا یہ ماننا ہے کہ ہم زمین پر رہتے ہیں تو کرکٹ یا کسی اور ڈپارٹمنٹ میں یاری دوستی تو ہر کسی سے ہونی چاہیے، خالی دو یا چار پانچ قریبی لوگوں سے نہیں ہونی چاہیے۔