اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

پی ایس ایل انڈر 19 سے متعلق رمیز راجہ کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے پی ایس ایل کی بڑھتی مقبولیت کے پیش نظر اب ملک میں‌ پی ایس ایل انڈر 19 ٹورنامنٹ منعقد کرانے کا بھی عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل بڑا برانڈ بن چکا ہے، اب ہم پی ایس ایل انڈرنائنٹین اور ویمنز ایونٹ کے انعقاد کا بھی سوچ رہے ہیں۔

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا سری لنکا، جنوبی افریقہ اور زمبابوے سے اس پر اچھا رسپانس ملا ہے۔

رمیز راجہ کے مطابق پی ایس ایل سیزن 7 سے 900 ملین روپے کا فائدہ ہوا، 540 کروڑ روپے فرنچائزز میں بانٹے جائیں گے، پی ایس ایل میں ویور شپ کا بھی ریکارڈ ٹوٹا ہے۔

دوسرا ٹیسٹ: تماشائیوں کی طرف سے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو بریانی کی دعوت

انھوں نے کہا ایشیا کپ کی میزبانی 2023 میں کریں گے، بھارت آتا ہے یا نہیں بعد میں دیکھیں گے، چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ دو ملکی ٹورنامنٹ سے فائدہ نہیں ہوتا اس لیے ٹرائی سیریز پر جائیں گے، آسٹریلیا اور انگلینڈ سے ٹرائی سیریز کھیل سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی مینز ٹیم کے پاکستان کے دورے کے بعد اب ویمن کرکٹ سیریز کی راہ بھی ہموار ہو گئی ہے، آسٹریلوی کرکٹ بورڈ اپنی ویمنز اور اے ٹیم پاکستان بھیجنے کو رضا مند ہو گیا ہے۔

آسٹریلوی ویمنز ٹیم کا رواں سال پاکستان میں فل سیریز کھیلنے کا پلان ترتیب دیا گیا ہے، اے ٹیم بھی پاکستان میں مکمل سیریز کھیلے گی، دونوں بورڈز نے اس پر رضا مندی کا اظہار کر دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں