پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجا نے فاسٹ بولر محمد عامر کو اپنے دور میں نہ کھلانے سے متعلق اہم بیان جاری کیا ہے۔
نجی میڈیا نے میزبان رمیز راجا سے انٹرویو کے دوران سے سوال کیا کہ عامر جیسے کھلاڑیوں کو آپ نے اپنے دور میں نہیں کھلایا جس کے جواب میں رمیز راجا کا کہنا تھا کہ عامر کی ٹیم میں شمولت سلیکشن پر ہے۔
رمیز راجا کا کہنا تھا کہ میرے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے، اگر عامر کو شامل کر بھی لیں تو کیا شاہین کو 12 واں کھلاڑی بنا دیں یا پھر عامر کے لیے حارث رؤف نسیم اور وسیم جونیئر کو باہر بٹھا دیں۔
رمیز راجا نے کہا کہ ہمارے یہ فاسٹ بولرز 20 ، 20 اور 21 ، 21 سال کے ہیں جن کا فوکس کرکٹ کی طرف پر ہے نہ کہ سیاسی یا پھر ٹوئٹ کرنے کی طرف، یہ نوجوان لڑکے صرف کرکٹ کی طرف دھیان دیتے ہیں۔
واضح رہے چیئرمین شپ ٹیم ہونے کے بعد سے رمیز راجا نے پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی پر خوب تنقید کا نشانا بنایا ہے۔