ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

اگر میرا بیٹا فکسنگ میں ملوث ہوتا تو اسے عاق کردیتا، رمیز راجہ

اشتہار

حیرت انگیز

سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ اگر میرا بیٹا فکسنگ میں ملوث ہوتا تو اسے عاق کردیتا۔

سابق کرکٹر رمیز راجہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ کرکٹر محمد عامر کو پاکستان سے کھیلنے کی اجازت نہیں ملنی چاہیے تھی۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کرکٹر اگر ایسے کاموں میں ملوث ہوتا ہے تو اس کا کیریئر ختم ہوجاتا ہے۔

- Advertisement -

رمیز راجہ نے کہا کہ فکسنگ کرنے والے کرکٹرز سے ہمدردی ضروری ہوتی ہے لیکن میری کتاب میں ملک کو بدنام کرنے کی کوئی معافی نہیں ہے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف میچ فکس کرکے ملک کو بدنام کیا گیا لارڈز میں کمنٹری کے دوران شائقین اور دیگر لوگوں نے مجھ سے نفرت کی کیونکہ ہم فکسنگ میں ملوث لوگوں کو بے نقاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس سارے معاملے کے بعد میڈیا میں جتنا ہمارے ساتھ برا سلوک ہوا اس کو کبھی نہیں بھول سکتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں