لاہور: سابق پاکستانی کرکٹر اور بین الاقوامی شہرتِ یافتہ کمنٹیٹر رمیز راجہ نے محمد عامر کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جانے کا نہیں بلکہ لوٹانے کا وقت تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر رمیز راجہ نے بذریعہ ٹویٹ کہا کہ محمد عامر کا 27 سال کی عمر میں کرکٹ کو خیرباد کہنا مایوس کن ہے، کرکٹ کے سب سے بڑ فارمیٹ کو مسترد نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اسی کے ذریعے کوئی بھی کھلاڑی عظیم اسٹار بنتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ عامر کا فیصلہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ضرورت کے مطابق نہیں ہے، مجھے لگتا ہے کہ وہ دوبارہ ٹیسٹ کھیلں گے ساتھ ہی رمیز راجہ نےکہا کہ یہ جانے کا نہیں بلکہ لوٹانے (تلافی) کا وقت تھا۔
Amir white flagging Test Cricket at 27 is disappointing. Besides being dismissive of the greatest format that makes stars & legends his decision is clearly not in in line with the needs of Pak ckt which is desperately looking to reboot test cricket. Was time to repay & not eject.
— Ramiz Raja (@iramizraja) July 26, 2019
یاد رہے کہ گزشتہ روز محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہا اور ٹی ٹوینٹی سمیت ون ڈے کھیل جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی فاسٹ باؤلر کے فیصلے کی تصدیق کی تھی۔
مزید پڑھیں: فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ لے لی
فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ آسان نہیں البتہ وہ 2020 کے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ اور دیگر میچز کو فوکس کرنا چاہتے ہیں۔