منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

سرفراز کی بات کا ترجمہ کیوں نہیں کیا؟ رمیز راجہ نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

جوہانسبرگ: سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ نے سرفراز احمد کے معاملے پر خاموشی توڑ دی۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ اسٹمپ مائیک پر جو گفتگو چل رہی ہوتی ہے اگر وہ میں ترجمہ کرنا شروع کردوں تو یہ ایک غیرمہذبانہ طریقہ ہوگا۔

سابق کپتان نے کہا کہ میرا مشورہ یہ ہے کہ سرفراز احمد تیسرا ون ڈے میچ نہ کھیلیں ان کی وجہ سے ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں پر بھی پریشر ہوگا۔

رمیز راجہ نے کہا کہ جتنا میں اپنے آپ کو روک سکتا تھا میں روکے رکھا، وہ بات مذاق میں چل رہی تھی پھر ایک تنازع کھڑا ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد نے جو کہا وہ قابل مذمت ہے لیکن اچھی بات ہے یہ انہوں نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے اس پر معذرت کرلی۔

مزید پڑھیں: سرفراز احمد کو نسل پرستانہ جملے کسنا مہنگا پڑ گیا، پابندی کی تلوار لٹکنے لگی

رمیز نے مزید کہا کہ میں ایک بات طے کرلی ہے آئندہ اردو سے انگلش میں ترجمہ کرنے والا نہیں ہوں میں انگلش کمنٹری میں ہی فوکس رکھنا چاہوں گا۔

واضح رہے کہ دوسرے ون ڈے میچ میں ٹیم کی شکست یقینی دیکھ کر سرفراز احمد نے جنوبی افریقی بلے باز فلک وایو پر جملے کسے تھے جس پر انہیں تنقید کا سامنا تھا۔

بعدازاں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے جنوبی افریقی کھلاڑی پھلوکوایو پر نسل پرستانہ جملے کسنے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر معافی مانگ لی۔

سرفراز احمد نے کہا کہ میرا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا ہر گز نہیں تھا، مداحوں کی دل آزاری ہوئی ہے جس پر میں معذرت خواہ ہوں۔

یاد رہے کہ کچھ دیر قبل جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے سرفراز احمد کی معافی کو قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ یقین ہے کہ سرفراز احمد نے جملے جان بوجھ کر نہیں بولے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں