تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

رمیز راجا سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئے

کراچی: سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر رمیز حسن راجا پرانی تصویر شیئر کرکے سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم رمیز راجا نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بارش کے پانی کی پرانی تصویر شیئر کی جس پر ان کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔

تصویر کے کیپشن میں رمیز راجہ نے لکھا کہ ’ سندھ حکومت نے پورے کراچی کیلئے دودھ پتی چائے کا بندوبست کیا ہے۔‘

رمیز راجہ کے اس کیپشن اور تصویر کے بعد اس پر سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے لکھا کہ ’ خوشی کی بات یہ ہے کہ پورے پاکستان کو کراچی کی فکر لاحق ہو گئی ہے بہت مثبت بات ہے ساتھ ساتھ لگے ہاتھوں کوٹہ سسٹم کے خلاف اور اسکو ختم کروانے کی بھی ٹوئٹ کر دیں تو پورے پاکستان پر احسان ہو گا ۔‘

ایک ٹویٹر صارف ملیحہ نے لکھا کہ ’ چلیں دودھ شہد نہ سہی، چاۓ کی نہریں تو بہا دیں بھٹو نے جو زندہ ہے، اس عوام کے لیے جو مر جاتی اگر اللہ کا ساتھ اور کرم نہ ہوتا۔‘

سلیم سلیمانی نے رمیز راجا کو مشورہ دیا کہ ’ محترم رمیز راجہ صاحب آپ بحیثیت سپوٹر ہر پاکستانی کے دل کی دھڑکن ہے۔ بہتر ہوگا کہ آپ سیاست سے دور رہے یہاں پر کسی کو معاف نہیں کیا جاتا۔ دوسری بات یہ کہ یہ تصویر بہت پرانی ہے۔

ایک خاتون صارف مینا نے لکھا کہ ’رمیز راجا نے پوری دنیا کے لیے اپنے آپ کو بیوقوف دکھانے کا بندوبست کیا ہے۔‘

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل تصویر دراصل گزشتہ سال جولائی کی ہے اور یہ تصویر بھارت میں ہونے والی بارش کے بعد کی صورتحال کی ہے۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں