پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ڈرامہ سیریل عشقیہ ’’حمنا پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’عشقیہ‘ میں حمنا اور رومیسا پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کا ڈرامہ سیریل ’عشقیہ‘ مداحوں میں بے پناہ مقبول ہورہا ہے، ڈرامہ کی گزشتہ قسط میں رمشا خان (حمنا) اور ہانیا عامر (رومیسا) کے والد شبیر جان (صدیقی صاحب) انتقال کرگئے۔

گزشتہ روز ڈرامہ سیریل عشقیہ کی 22ویں قسط نشر کی گئی جس میں دکھایا گیا کہ رومیسا اور حمنا کے والد طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، دونوں بہنیں والد کے انتقال پر غمزدہ ہیں جبکہ فیروز خان (حمزہ) اور گوہر رشید (عظیم) اپنی اہلیہ کو دلاسہ دے رہے ہیں۔

ادھر عظیم اور رومیسا کو حمزہ اور حمنا کی محبت کے بارے میں بھی پتا چل چکا ہے جس کے سبب حمنا دہری اذیت سے گزر رہی ہے۔

ڈرامہ کی 23ویں قسط میں عظیم کو حمزہ کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا ہے کہ فی الحال تمہاری بہتری اسی حال میں‌ ہوگی کہ تم میری بیوی حمنا سے دور رہنا۔

ڈرامہ کی کہانی ہر گزرتے دن کے ساتھ مداحوں کو اپنا گرویدہ بنا رہی ہے دیکھنا یہ ہے کہ کیا عظیم حمنا کو چھوڑ دے گا؟ یا پھر حمنا عظیم کے ساتھ ہی اپنی پوری زندگی بسر کرے گی؟

واضح رہے کہ ڈرامہ کی کہانی دو بہنوں کے گرد گھومتی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ حمنا اور حمزہ یونیورسٹی میں ساتھ پڑھتے تھے اور دونوں ہی ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں لیکن حمنا اپنے والد کی خواہش پر اپنی کی مرضی سے عظیم سے شادی کرلی تھی۔

حمزہ حمنا کی بے وفائی کا بدلہ لینے کے لیے اس کی چھوٹی بہن رومیسا سے شادی کرلیتا ہے، ڈرامے کا اختتام کس موڑ پر ہوگا یہ جاننے کے لیے دیکھتے رہی ڈرامہ سیریل عشقیہ ہر پیر کی رات 8 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر۔

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں