اتوار, اپریل 6, 2025
اشتہار

رمشا خان نے انڈسٹری میں دو بہترین دوستوں کے نام بتا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان نے انڈسٹری میں دو بہترین دوستوں کے نام بتادیے۔

اداکارہ رمشا خان نے ماضی میں انڈسٹری میں فنکاروں کی دوستی اور رویے کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے۔

رمشا خان کہتی ہیں کہ یہ تصور بالکل غلط ہے کہ انڈسٹری میں فنکاروں کے درمیان دوستی نہیں ہوتی۔

اداکارہ نے کہا کہ انڈسٹری میں اداکار احد رضا میر کے علاوہ اداکارہ یمنیٰ زیدی میری بہت اچھی دوست ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ شوبز کیریئر سے متعلق زیادہ تر معاملات اپنے دونوں دوستوں کے مشوروں سے ہی حل کرتی ہیں۔

رمشا خان نے بتایا کہ وہ جب بھی کسی مسئلے کا شکار ہوتی ہیں تو اپنے دونوں دوستوں کو فون کرکے ان سے مشورہ لیتی ہیں۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ میرے 3 اچھے دوستوں میں سے 2 بہترین دوست انڈسٹری سے ہیں جبکہ 1 دوست انڈسٹری سے باہر ہے۔

واضح رہے کہ نومبر 2024 میں احد رضا میر نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ وہ اپنے تعلقات اور ذاتی زندگی سے متعلق کسی کو معلومات یا وضاحت فراہم کرنے کے پابند نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ لوگ تصاویر اور ویڈیوز دیکھ کر جو ذہن بناتے ہیں، وہ اسی سے متعلق ہی جاننا اور سننا چاہتے ہیں، اس لیے ہر کسی کو تصاویر اور ویڈیوز کی بنیاد پر سوچنے دیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں