منگل, فروری 25, 2025
اشتہار

رمضان کا چاند 28 فروری کو نظر آنے کا کتنا امکان ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

رمضان المبارک محض چند دنوں کی دوری پر ہے، پاکستان اور دنیا بھر میں لوگ شدت سے اس مہینے کا چاند دیکھنے کا انتظار کررہے ہیں۔

رویت ہلال کمیٹی رمضان کا چاند دیکھنے کے سلسلے میں 28 فروری کو اجلاس منقعد کرے گی، سپارکو کا کہنا ہے کہ ماہ مقدس کے چاند کی پیدائش 28 فروری 2025 کو متوقع ہے جبکہ اس کے افق پر نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں۔

سپارکو نے بتایاکہ غیرموزوں کنڈیشن کی وجہ سے چاند 28 فروری کی شام کو نظر آنے کے امکانات تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں۔

رمضان المبارک ایک سال میں 2 مرتبہ، ایسا کب ہوگا؟

وفاقی ایجنسی کی پیشگوئی کے مطابق رمضان کا چاند 28 فروری کو شام 5:45 پر ظہور میں آئے گا، تاہم چاند کے پیدا ہونے کے باوجود اس کے نظر آنے کی توقع نہیں ہے۔

دریں اثنا ترجمان اسپارکو کا کہنا تھا کہ 28 فروری کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے اور بلندی 5 ڈگری ہو گی، ان وجوہات کی بنا پر چاند انسانی آنکھ سے نظر آنا ممکن نہیں۔

اسپارکو کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک 2 مارچ 2025 سے شروع ہونے کا امکان ہے، تاہم ترجمان نے واضح کیا کہ رمضان کے چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کریگی۔

رمضان المبارک سے قبل یو اے ای کا پاکستانی عوام کے لئے تحفہ

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں