ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ماہ رمضان میں مفت آٹے کی فراہمی کے پیکج کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں ماہ رمضان کے دوران دو صوبوں میں مستحق افراد کیلئے کل بروز ہفتہ سے مفت آٹا فراہم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

وزیراعظم کی جانب سے اسلام آباد کے ایک لاکھ 85ہزار مستحق خاندانوں کیلئے مفت آٹے کی فراہمی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مستحق افراد کیلئے آٹے کا تحفہ دیا جارہا ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آٹے کے تحفے کے معیار پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، حکومت غریب ومتوسط طبقے کوریلیف دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار رمضان میں مفت آٹے کی فراہمی کا پیکج تیار کیا ہے، مجموعی طور پر پنجاب بھر کے1 کروڑ 58لاکھ گھرانوں کومفت آٹا تقسیم کیا جائے گا، خیبرپختونخوا میں بھی رمضان میں مستحق خاندانوں کو آٹے کا تحفہ دیا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ مستحق افراد 8171پر اپنا شناختی کارڈ ایس ایم ایس کریں، بلوچستان میں50رمضان بازاروں سے آٹا سستے داموں دستیاب ہوگا۔ مستحق خاندان مفت آٹے کا تحفہ 18مارچ 2023سے یوٹیلٹی اسٹورز کے 40 پوائنٹس سے حاصل کرسکیں گے، مستحق افراد کا ڈیٹا بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سے منسلک ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں