اچھی صحت کیلئے اچھی غذا پانی اور بھرپور نیند انتہائی اہمیت کی حامل ہیں، خاص طور پر وزن میں کمی کیلئے کسی قسم کا پرہیز بھی ضروری نہیں ہے۔
یہ بات جان کر آپ کو حیرت ہوگی کہ وزن کم کرنے کیلیے صرف ڈائٹ کرنا ضروری نہیں بس تھوڑی اور احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں پاکستان ٹیلی وژن کی معروف اداکارہ غزل صدیق نے وزن کم کرنے کے حوالے سے اہم گفتگو کی اور اپنے تجربے و مطالعے کی بنیاد پر اہم مشورے دیئے۔
انہوں نے بتایا کہ جب وزن کم کرنے بات ہوتی ہے تو ہم صرف ڈائٹ کی بات کرتے ہیں جبکہ اس کیلئے نیند کا پورا بھی انتہائی ضروری ہے اور ساتھ ہی جسم میں پانی کی مقدار کو پورا کرنا۔
ماہ رمضان میں روز مرہ امور سے متعلق اداکارہ غزل صدیق کا کہنا تھا کہ افطاری کے بعد سے سحری تک جتنا پانی پی سکتے ہیں پئیں، روزے میں اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ سحری کھانے کے فوری بعد سونے سے اجتناب کریں۔