The news is by your side.

Advertisement

رانا ثناء اللہ کے کہنے پر بھولا گجر کو قتل کیا، ملزم نوید کا عدالت میں اعتراف

فیصل آباد : ملزم نوید نے عدالت میں اعتراف کیا کہ راناثناء اللہ کے کہنے پر بھولا گجر کو قتل کیا، عدالت نے تحقیقات کاحکم دے دیا ہے۔

فیصل آباد کی عدالت میں ملزم نوید کے اعتراف نے تہلکہ مچا دیا، ملزم نے اعترافی بیان دیا کہ بھولا گجر کو رانا ثناء اللہ کے کہنے پر قتل کیا، انسدادِ دہشتگردی عدالت میں ملزم نے اعتراف کیا کہ راناثنااللہ کے ڈیرے پر بھولا گجر کے قتل کی منصوبہ بندی کی، مقتول کو کلاشنکوف سے گولیاں ماریں اور اسلحہ ڈیرے پر دیا۔

ملزم نے بتایا کہ بھولا گجر کو قتل کرنے کے بعد وائبر پر رانا ثناء اللہ کو اطلاع دی، رانا ثناء نے میری بھرپور مدد کرنے کا وعدہ کیا تھا، بھولاگجر کو قتل کرنے کے بعد کچھ عرصے کیلئے روپوش ہوگیا تھا۔

ملزم نوید نے اعتراف بیان میں مزید بتایا کہ بھولا گجر پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے تھے، رانا ثناء نے کہا تھا کہ وہ ان کے لیے مسائل پیدا کررہاہے۔

نوید کے اعترافی بیان کے بعد عدالت نے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، عدالت نے حکم دیا کہ ایس پی سے کم رینک کے افسر کو تفتیش نہ دی جائے۔ گرفتار ملزم نوید کے اعترافی بیان کی کاپی اےآروائی نے حاصل کرلی ہے۔


Bhola Gujjar case: Suspect blames Rana… by arynews

Chat Conversation End

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں