تازہ ترین

نیب نے 22 اہم سیاسی رہنماؤں کیخلاف تحقیقات تیز کر دیں

190 ملین پاؤنڈز کی غیر قانونی منتقلی کے اسکینڈل...

’این او سی منسوخی کو عدالت منٹوں میں اڑا دے گی‘

وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کے ہزاروں ملازمین کا معاشی قتل کرتے ہوئے چینل کا این او سی منسوخ کردیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے اے آر وائی نیوز کے این او سی منسوخ کرنے پر سیاسی، سماجی رہنما اور قانونی ماہرین نے مذمت کی ہے اور اسے معاشی قتل قرار دیا ہے۔

ماہر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا کہ ہزاروں لوگوں کا معاشی قتل کیا جارہا ہے اس طرح کا کوئی بھی اقدام ہوتا ہے تو پہلے نوٹس دینا اوربات سننا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ این او سی منسوخی کو بالکل چیلنج کیا جاسکتا ہے عدالت تو این او سی منسوخ کے فیصلے کو منسوخ کرنے میں چار منٹ بھی نہیں لگائے گی۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ این اوسی منسوخی کافیصلہ توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے کیونکہ سندھ ہائیکورٹ واضح کہہ چکا ہے اے آر وائی نیوز کی نشریات بند نہ کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ کی واضح ہدایت کے بعد این اوسی منسوخی توہین عدالت ہے۔

Comments