ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

نواز شریف وطن واپسی پر سب سے پہلے کیا کریں گے؟ رانا ثنا اللہ نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے اور مینار پاکستان پر جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے فیصل آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد ن لیگ نواز شریف 21 اکتوبر کو لندن سے پاکستان واپس آئیں گے۔ وہ لاہور ایئرپورٹ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے مینار پاکستان پہنچیں گے جہاں وہ جلسے سے خطاب کریں گے۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ نواز شریف کی حکومت میں ملک اچھا بھلا چل رہا تھا پھر ان کو مسلط کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ یہ سازش ثاقب نثار، باجوہ اور فیض حمید نے کی تھی۔ اس سازش سے ملک کا حشر نشر ہوگیا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ جھوٹے مقدمات بنا کر نواز شریف کو نا اہل کیا گیا۔ دھاندلی کی گئی اور ہمارے انتخابی حلقے توڑے گئے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ مہنگائی ابھی نہیں بڑھی بلکہ گزشتہ 5 سال سے ہو رہی ہے۔ ہم نے چینی 100 روپے مہنگی ہونے پر مل مالکان کو بلا لیا تھا اور انہیں 15 دن میں چینی سستی نہ کرنے پر نتائج بھگتنے کی وارننگ دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں