منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پشاور دھماکا خودکش، شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، وزیر داخلہ

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق پشاور پولیس لائن کی مسجد میں خودکش حملہ ہوا ہے اور شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

پشاور پولیس لائن کی مسجد میں دوران نماز دھماکے کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسجد میں خود کش حملہ ہوا ہے اور اس سانحے میں شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس لائن پشاور کی مسجد کو نشانہ بنانا افسوسناک واقعہ ہے۔ شہید اور زخمی ہونیوالے زیادہ تر پولیس ملازم ہیں۔ سیکیورٹی کے باوجود خودکش حملہ آور کیسے مسجد تک پہنچا اس کی بھی انکوائری ہوگی تاہم اس وقت پہلی ترجیح زخمیوں اور شہدا کو سنبھالنے کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: مسجد میں نماز کے دوران دھماکا، 28 افراد شہید

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ہمسایہ ممالک کی ایجنسیاں پاکستان کیخلاف برسر پیکار ہیں۔ اس لیے دہشت گردی کے واقعے میں بیرونی ہاتھ کے خدشے کو رد نہیں کیا جا سکتا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں