لاہور : پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے آصف علی زردای کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جمہوریت کی اینٹ سے اینٹ نہ بجائیں، انہوں نے کہا کہ آپ جن کی اینٹ سے اینٹ بجا رہے تھے اب ان ہی کی اینٹیں ڈھورہے ہیں، بدکردار شخص پارٹی صدر ہوسکتا ہےتونااہل شخص کیوں نہیں؟
یہ بات انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، رانا ثناء اللہ کا اپنی گفتگو میں مزید کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ نا اہل شخص پارٹی کا سربراہ نہیں ہو سکتا لیکن اگر بد کردار انسان پارٹی کا سربراہ ہو سکتا ہے تو نااہل شخص کیوں نہیں؟
مزید پڑھیں: جس نے نوازشریف کا ساتھ چھوڑا، لوگ اسے جوتے ماریں گے، رانا ثناءاللہ
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو نواز شریف سے ملاقات نہ کرنے افسوس ہے وہ اپنا دکھ ایک طرف رکھیں لیکن جمہوریت کی اینٹ سے اینٹ نہ بجائیں، آصف زرداری کل تک جن کی اینٹ سے اینٹ بجا رہے تھے آج ان ہی کی اینٹوں کو ڈھو رہے ہیں۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔