بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

بجٹ پر پیپلزپارٹی کے اعتراضات درست ہیں، رانا ثنا کا اعتراف

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا نے اعتراف کیا ہے کہ بجٹ پر پیپلزپارٹی کے اعتراضات درست ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ن لیگ کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ بجٹ کے معاملے پر پیپلزپارٹی سے مشاورت میں کمی رہ گئی ہے، ان کی مکمل تسلی کے بعد ہی بجٹ پاس ہوگا۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ 16 ماہ میں آئی ایم ایف کی شرائط زیادہ سخت تھیں، دوست ممالک کی مدد سے شرائط میں نرمی ملی ہے، وعدے کے مطابق حکومتی اخراجات میں کمی لائی جائےگی، حکومت کے سائز اور اخراجات میں کمی کرنے جارہے ہیں، وزیراعظم ایک مہینے بعد دوبارہ قوم سے خطاب کریں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک بلدیاتی نظام بحال نہ ہو  جمہوریت نا مکمل ہے، ہم اس کی کمی محسوس کرتے ہیں اس پر آنے والے دنوں میں کام ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان جہوریت، امن پسند لیڈر ہیں نہیں لگتا کہ انتشاری ٹولا ان پر غالب آئے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں