پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

رانا ثناء اللہ کیس : ہم شہادت صحیح وقت پر دیں گے، چیف پراسیکیوٹر اے این ایف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیف پراسیکیوٹر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کہا ہے کہ رانا ثناءاللہ کیس سے متعلق تمام شہادتیں عدالت میں موجود ہیں، کچھ غلط فہمی چل رہی ہیں، ہم شہادت صحیح وقت پردیں گے۔

یہ بات انہوں نے چیف پراسیکیوٹر اے این ایف راجہ انعام امین نے ٹیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتائی، چیف پراسیکیوٹر نے بتایا کہ رانا ثناءاللہ کے خلاف ایف آئی آر یکم جولائی 2019کو درج کی گئی تھی۔

رانا ثناءاللہ کے خلاف بغیر تاخیر چالان 23جولائی کو جمع کرایا گیا، گواہوں کے بیان، برآمدگی اور کیمیکل ایگزامنر کی رپورٹس پڑی ہیں۔

کیس سے متعلق تمام شہادتیں عدالت میں موجود ہیں، ملزم پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس بارے میں جواب دے، ہم شہادت صحیح وقت پر دیں گے، تاثر دیا گیا کہ پراسیکیوشن کی جانب سے تاخیر کی گئی ہے جو غلط ہے۔

کیس کی دستاویزات ویڈیو نہیں بلکہ منشیات کی برآمدگی ہے، درخواست ضمانت میں شواہد کو زیر بحث نہیں لایا جاتا جو شواہد ہم نے دئیے ہیں اس پر دفاع کو پورا موقع دیا جائے گا، عدالت سے استدعا کی ہے کہ کیس کو روزانہ کی بنیاد پرسنا جائے۔

21دسمبرکو ہڑتال تھی اور اسی دن ملزم نے ایک اور درخواست دی، پہلی ضمانت کی درخواست ٹرائل کورٹ میں دی گی جو مسترد ہوئی،20ستمبر کو راناثناءاللہ کی استدعا مسترد کی گئی، تفصیلی فیصلے کے بعد ہی کوئی مؤقف دیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں