فیصل آباد : سابق وزیرقانون پنجاب راناثناءاللہ نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کو ہوا میں اڑادیا، پریس کانفرنس کے دوران رانا ثنااللہ کے نجی گارڈز کھلے عام اسلحے کی نمائش کرتے رہے۔
حکومت چلی گئی پھر بھی ن لیگ کے وزراء کی ٹھاٹھ باٹھ اور ٹور وہی ہے۔ فیصل آباد میں رانا ثناءاللہ کے نجی سیکیورٹی گارڈز نے کھلے عام اسلحے کی نمائش کی۔
سابق وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے پریس کانفرنس میں قانون اور ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑادیں۔ رانا ثناءاللہ کے نجی سیکیورٹی گارڈز اسلحہ اٹھائے تقریب میں موجود تھے۔
ان کے پرائیویٹ گارڈز نے پولیس کمانڈوز سے مشابہت والی وردیاں بھی پہن رکھی تھیں، واضح رہے کہ سی پی او فیصل آباد اسلحہ نمائش پر سخت کارروائی کا اعلان کرچکے ہیں مگر رانا ثناء اللہ کے گارڈز کے معاملے پرپولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔