لاہور : صوبائی وزیر قانون راناثنااللہ کا کہنا ہے مریم نوازاورحمزہ شہباز مسلم لیگ ن کا مستقبل ہیں، آصف زرداری گالم گلوچ میں عمران خان کو پیچھے چھوڑنا چاہتے ہیں، گھٹیا زبان استعمال کرنے سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی کارروائی میڈیاکےذریعےعوام تک پہنچتی ہے، سینیٹ الیکشن تک پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری رہے گا۔
راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز شریف فیملی کے چشم وچراغ اور مسلم لیگ ن کامستقبل ہیں ہیں، مریم نوازاورحمزہ شہباز فی الوقت معاونت کررہے ہیں، نااہلی کے بعد معاملہ آیا کہ کسے پارٹی سربراہی دی جائے، نوازشریف نے کمیٹی میں بذات خود تجویز دی تھی، نوازشریف نے کہا تھا شہباز شریف پارٹی کی سربراہی کریں۔
وزیر قانون نے کہا کہ کمیٹی میں فیصلہ ہوا، پنجاب میں ترقی کےسفرکونہ روکاجائے، شہبازشریف پارٹی سربراہی کےمنصب پر پورا اترتے ہیں۔
زرداری پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آصف زرداری نے کل لاہور میں جلسی سےخطاب کیا، پنجاب میں آصف زرداری کی پارٹی سب کے سامنے
آچکی ہے، آصف زرداری گالم گلوچ میں عمران خان کو پیچھے چھوڑنا چاہتے ہیں، گھٹیا زبان استعمال کرنے سے کسی کوکوئی فائدہ نہیں پہنچے گا۔
مزید پڑھیں : ہم نےکبھی عدالت کےمعززججز کی ذات پرتنقید نہیں کی‘ راناثنااللہ
انکا مزید کہنا تھا کہ عزیربلوچ کی جے آئی ٹی سےزرداری صاحب خوفزدہ ہیں، زرداری صاحب کی کل کی تقریرسےانہیں نقصان پہنچے گا فائدہ نہیں۔
وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ آئی جی کے پی نے خود اسما کیس میں اہلخانہ کو یرغمال بناکررکھا، پولیس کانسٹیبل کےخلاف کوئی ایکشن نہیں ہوا، عمران خان کے پی پولیس کے قصیدے پڑھ رہے ہوتےہیں، 145 کےقریب سیمپلز ڈی این اے کے لئے بھیجے گئے تھے، بھیجے گئے سیمپلزمیں سے ایک کا ڈی این اے میچ کر گیا ہے، فرانزک ایجنسی نےڈی این اےرپورٹ حوالے کردی ہے۔
عاصمہ رانی قتل کیس کے حوالے سے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عاصمہ رانی کوبربریت کانشانہ بنایاگیا، عاصمہ کےاہل خانہ نےشکایتیں کی تھیں لیکن شنوائی نہ ہوئی۔
انھوں نے کہا کہ خیبر پختو نخوا میں ہر تھانے کے ساتھ ورکشاپس بنی ہوئی ہیں، پنجاب سےجتنی گاڑیاں چوری ہوتی ہیں ان ورکشاپس سے ملتی ہیں، کے پی میں پولیس کا ڈرگس کا کاروبارہے۔