تازہ ترین

چوہدری پرویزالٰہی کوگرفتار کرلیا گیا

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کےصدرپرویزالٰہی...

بھارتی خفیہ ایجنسی را، بھارتی میڈیا اور بلوچ دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب

اسلام آباد : بلوچستان سے متعلق عالمی پراپیگنڈے کیلئے...

ہم نے ہمیشہ ووٹ کی طاقت سے اقتدار حاصل کیا، رانا ثنا اللہ

فیصل آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن عوام کے درمیان موجود ہے، ہم نے ہمیشہ ووٹ کی طاقت سے اقتدار حاصل کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے ہمارا رشتہ کبھی بھی نہیں ٹوٹا، نواز شریف، شہباز شریف کی قیادت میں عوام کی خدمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن مہم کا آغاز کردیا ہے انشا اللہ ہم الیکشن میں کامیابی حاصل کریں گے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 2018 میں ایک ٹولے کو مسلط کیا گیا جس سے ترقی کا سفر رکا، مسلط ٹولے نے پونے چار سال میں کوئی کام نہیں کیا جبکہ ن لیگ کے دور میں موٹرویز بن رہے تھے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ تمام موٹرویز ن لیگ کے دور میں بنیں، ہمارے دور میں ملتان سے سکھر تک موٹروے مکمل ہوئی، یہ موٹرویز پر پیٹرول پمپ اور کھانے پینے کی اشیا کا کام بھی نہ کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کا مستقبل ہے یہ مکمل ہوتا تو پاکستان کو کسی کے پاس جانے کی ضرورت نہ ہوتی، سی پیک مکمل ہوتا تو ڈالر اس سطح پر نہ پہنچتا اور آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑتا۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ 2018 میں یہ ٹولہ درمیان میں آگیا جس کی وجہ سے سی پیک منصوبہ مکمل نہ ہوسکا۔

Comments