بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

فوج پی ٹی آئی کے ساتھ بالکل بھی مذاکرات میں شامل نہیں، رانا ثنا اللہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ فوج پی ٹی آئی کے ساتھ بالکل بھی مذاکرات میں شامل نہیں۔

پروگرام ’خبر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ علی امین گنڈا پور سے پوچھیں کہ 80 فیصد باتیں کس سے طے ہوئی ہیں، میرے نزدیک تو ان کی باتیں محسوس نقوی سے ہی طے ہوئی ہوں گی، ان کی حکومتی ارکان میں سے کسی سے ملاقات نہیں ہوئی اگر ان کی کسی اور سے بات ہورہی ہے تو وہ جانے اور ان کا سودا جانے۔

رانا ثنا نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نام لے کر کہیں کس سے بات ہوئی ہے، میری اطلاع کے مطابق محسن نقوی کے آگے ان کی بات کسی سے نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نام لے کر بتائیں 99 فیصد بات کس کے ساتھ طے ہوئی ہے، کیا افسران میں سے 10، 20 لوگوں نے ان سے مل کر بات کی ہے؟ حکومتی سائیڈ سے اسپیکر اور میرے علاوہ پی ٹی آئی کی کسی سے بات نہیں ہوئی۔

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ میں اپنی باتوں پر قائم ہوں اور اس کی تصدیق ذرائع سے بھی ہورہی ہے، ان کا فوج کے سینئر افسران سے بات کا دعویٰ غلط بیانی ہے، پاک فوج کے ترجمان نے بھی تردید کی ہے کہ ان کے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فوج کے ترجمان نے کہا کہ مذاکرات ہونے ہیں تو سیاسی جماعتوں میں ہونے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں