منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

تحریک انصاف کا جلسہ ناکام ترین شو تھا، رانا ثناءاللہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا جلسہ ناکام ترین شو ہے۔ عمران خان در در کی خاک چھاننے کے باوجود بھی لوگوں کو اکٹھا نہیں کر سکے۔ لاہور والوں نے عمران خان کی منفی سیاست کو مسترد کر دیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی عمران خان کی تقریر کے ردعمل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ جلسے میں 30 سے 35 ہزار لوگ شریک تھے، لاہوریوں نے عمران خان کی منفی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ہم بھی عمران خان کا اس وقت تک پیچھا کریں گے جب تک وہ معافی نہیں مانگتے،جلسہ کامیاب ہوتا تو مبارکباد دیتا، عمران خان کی تمام رکاوٹوں کے باوجود ہم ترقی کی طرف کامیابی سے بڑھ رہے ہیں،خان صاحب 2018ءکے الیکشن کا انتظار کریں۔

انہوں نے کہا کہ آج عمران خان نے گھٹیا زبان استعمال کی ہے، وہ کسی قومی لیڈر کو زیب نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان مودی کا ایجنٹ بنا ہوا ہے اور مودی کے طعنے نواز شریف کو دیتا ہے۔

مودی اور عمران خان کی سوچ ایک ہے، مودی بھی اسلام آباد بند کرنا چاہتا ہے اور عمران خان بھی۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ریحام خان کئی بار کہہ چکی ہیں کہ عمران خان اب شادی کے قابل نہیں، مجھے بھی لگتا ہے کہ عمران خان شادی نہیں کریں گے، باتوں سے دل بہلا رہے ہیں۔

شیخ رشید کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ تحریک کی کامیابی کیلئے خون چاہیئے تو سب سے پہلے میں خون دوں گا لیکن شاید شیخ رشید کو معلوم نہیں کہ کسی بھی تحریک کی کامیابی کیلئے حلال خون چاہیئے ہوتا ہے، حرام خون کامیابی نہیں نحوست کا سبب بنتا ہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں